ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پر نتیش کمار نے توڑ خاموشی

بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پر نتیش کمار نے توڑ خاموشی

Fri, 06 Apr 2018 12:36:36    S.O. News Service

پٹنہ،05؍اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج آخر کارریاست میں حال میں ہوئے فرقہ وارانہ واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ نتیش نے صاف الفاظ میں کہا کہ نہ تو انہوں نے بدعنوانی سے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی فرقہ وارانہ فساد کو برداست کر سکتے ہیں۔نتیش کا یہ بیان ان کی اتحادی بی جے پی کے لئے ایک براہ راست پیغام مانا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے ریاست کے کئی اضلاع میں رامنومی یاترا کو لے کر فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات کے بعد نتیش کمار کی جم کر تنقید ہوئی تھی۔بہت سے واقعات کے پیچھے بی جے پی لیڈروں کا براہ راست ہاتھ بتایا گیا۔اس بنیاد پر مرکزی وزیر اشونی چوبے کے بیٹے کو جیل بھی جانا پڑا۔نتیش نے کہا کہ قانون کا راز قائم رہے اس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم لوگ اس کے لئے پابند عہد ہیں کہ معاشرے میں امن رہے، خیر سگالی رہے، محبت کا ماحول رہے اور اس کے لئے جو سامنے آتا ہے، بچتا نہیں، اندر جاتا ہے۔نتیش کمار نے کہا کہ انہوں نے کسی چیز سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔نہ بدعنوانی سے سمجھوتہ کیا اور نہ اس کوبرداست کر سکتے ہیں۔فرقہ پرستی کو لے کر نتیش نے کہا کہ کوئی کرائم کو فروغ دینا چاہے تو اسے برداست نہیں کریں گے۔حالانکہ جب نتیش پروگرام میں بول رہے تھے اس وقت نائب وزیر اعلی سشیل مودی بھی اسٹیج فارم پر موجود تھے۔


Share: